معرکہ حق کے دوران شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے گیارہ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
شائع13 مئ 202511:00am
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر کردکھایا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیاجائےگا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا کہ قریب ترین حلیف بھی دہلی کے ساتھ نہیں، تمام بڑے ملکوں نے پاکستانی موقف کی تائید کی، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل مسلمان دشمنی پرمتحد ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں حملے کی کوشش کی،دلیر افواج پاکستان نے بھارتی مکروہ حملے کامنہ توڑ جواب دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان پہلگام کے افسوسناک واقعے میں ملوث نہیں. پاکستان کسی بھی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا.