ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

شائع June 28, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کو ہر قیمت پر اور بغیر کسی رعایت کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں اور اس خطرے کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ریاستی موقف دہراتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کو ہر قیمت پر اور بغیر کسی رعایت کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو یقین دلایا کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر خیبرپختونخوا پولیس سمیت سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ حکومتی اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ اس مقصد کو اولین ترجیح دی جائے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں فوج کی مسلسل معاونت کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے کی کوشش میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025
OSZAR »