جیک آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں

شائع June 18, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ملک میں ریلوے لائنز کو شرپسندوں کی جانب سے نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع شہر جیک آباد میں جعفر ایکسپریس کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب پشاور سے کوئٹہ جانے والی ’جعفر ایکسپریس‘ جیل روڈ کے قریب سے گزر رہی تھی، زوردار دھماکے سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کے مطابق بم دھماکے سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جون کو بلوچستان کے شہر مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ریلوے ملازم زخمی ہوا اور ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2025
کارٹون : 6 جولائی 2025
OSZAR »