• KHI: Fajr 4:23am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:33am Sunrise 5:06am
  • ISB: Fajr 3:31am Sunrise 5:07am
  • KHI: Fajr 4:23am Sunrise 5:48am
  • LHR: Fajr 3:33am Sunrise 5:06am
  • ISB: Fajr 3:31am Sunrise 5:07am

گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن

شائع May 12, 2025
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔

صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔

فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔

گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس طرح ایڈٹ کیا جائے گا، جس طرح کوئی بھی پروفیشنل فوٹو ایڈیٹر تصاویر کو ایڈٹ کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اب گوگل جیمنائی کا اے آئی ایڈیٹر متعدد کام کرسکتا ہے، اس کے ذریعے اسٹوری بورڈ کے خاکے تیار کیے جاسکتے ہیں جب کہ ڈیزائنرز اپنی پراڈکٹ فوٹوز کا پورٹ فولیو بھی اس سے تیار کر سکیں گے۔

اسی طرح آرکیٹیکٹ اپنی مرضی کے مطابق جیمنائی کو ہدایات دے کر عمارات کے ڈیزائنز کو بھی تیار کر سکیں گے۔

جیمنائی کی جانب سے تیار کی گئی یا ایڈٹ کردہ تصاویر میں اے آئی کا واٹر مارک بھی شامل ہوگا تاکہ دیکھنے والے سمجھ جائیں کہ تصاویر کو اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025
OSZAR »