• KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm
  • KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm

پاکستان کیساتھ جھڑپ میں تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے دونوں طیارے فرانسیسی ساختہ تھے، امریکی اخبار

شائع May 10, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے دوران تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے دونوں طیارے فرانسیسی ساختہ تھے۔

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران گرنے والے دونوں بھارتی لڑاکا طیارے فرانسیسی ساختہ تھے، گرنے والےفرانسیسی طیاروں میں ایک رافیل اور ایک میراج شامل تھا۔

امریکی اخبار نے بھارتی طیاروں کے ملبے سے ان کی ساخت کی تصدیق کی، جو ان طیاروں کے گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی درجنوں تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیے میں کی گئی۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے گرائے تھے جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے، تاہم نئی دہلی نے اب تک نہ تو ان دعوؤں کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

بھارتی فوج اور وزارت خارجہ نے واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی طیارے گرائے جانے کے بعد آن لائن شائع ہونے والی ایک درجن سے زائد تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیے میں یہ تصدیق ہوئی کہ بھارتی فضائیہ کے کم از کم 2 فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے تباہ ہوئے ہیں جن میں ایک رافیل اور ایک میراج 2000 شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار جھڑپ ہوئی تھی جس میں بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ اس کا ایک طیارہ پاکستان نے مار گرایا تھا۔

فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کا تیار کردہ رافیل ایک جدید جنگی طیارہ ہے جو بھارت کو 2019 میں فراہم کیا گیا تھا، یہ بھارتی فضائیہ کو جدید بنانے اور چین جیسے علاقائی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بڑی دفاعی خریداریوں میں سے ایک تھا۔

پنجاب کے گاؤں اکالیا خورد کے قریب لی گئی تصاویر بدھ سے پہلے آن لائن موجود نہیں تھیں اور مقامی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے اس مقام پر پہنچ کر ملبہ اکٹھا کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے گاؤں وویان سے لی گئی دیگر تصاویر میں ایک میراج 2000 طیارے کا بیرونی فیول ٹینک دکھائی دیتا ہے، میراج 2000 بھی ڈاسو کمپنی کا بنایا ہوا ہے اور 1980 کی دہائی سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025
OSZAR »