• KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm
  • KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm

پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے بھارت نے فوج کو ’آپریشنل آزادی‘ دے دی

شائع April 30, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کا جواب دینے کے لیے بھارتی فوج کو ’آپریشنل آزادی‘ دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سینئر بھارتی ذرائع نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔

جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کا االزام علاقائی حریف پر عائد کیا ہے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 سیاحوں کی ہلاکت بعد پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے حملےکا خطرہ موجود ہے جس کے لیے فوج کی قوت مزید بڑھادی گئی ہے۔

اسلام آباد میں اپنے دفتر میں رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فورسز کی قوت میں اضافہ کر دیا ہے، اس صورت حال میں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنے ہوں گے اور وہ فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

دریں اثنا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گردوں کے مہلک حملے کے بعد ’ممکنہ بھارتی فوجی دراندازی‘ سے متعلق ان کے سابقہ بیان کی غلط تشریح کی گئی تھی۔

آج مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے مسئلے پر ایوان بالا میں بحث کی گئی تھی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان اقدام میں پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025
OSZAR »