• KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm
  • KHI: Maghrib 7:09pm Isha 8:33pm
  • LHR: Maghrib 6:51pm Isha 8:24pm
  • ISB: Maghrib 7:01pm Isha 8:37pm

بھارت کا خوف، حکومت پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ بند کردیا

شائع April 24, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی حکومت نے خوف کے مارے حکومت پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا اکاؤنٹ ہندوستان میں معطل کردیا۔

بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

حکومت پاکستان کے بند کیے گئے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کو بھارتی حکومت کے قانونی مطالبے پر معطل کیا گیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے ملک حکومت پاکستان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کیا، اس سے قبل بھی بھارتی حکومت متعدد بار ایسی حرکتیں کر چکی ہے۔

بھارتی حکومت نے مارچ 2023 اور اکتوبر 2022 سمیت اس سے قبل بھی حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو اپنے ملک میں معطل کردیا تھا۔

بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو بند کیے جانے سے وہاں کا عوام ریاست پاکستان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

بھارتی حکومت نے حالیہ قدم مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد کیا ہے، جس میں سیاحوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت نے واقعے کے بعد پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی، جنہیں حکومت پاکستان نے مسترد کردیا تھا اور اب ہندوستانی حکومت نے خوف کے مارے پاکستان کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025
OSZAR »