واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل ویڈیو شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یا اسٹوری میں طویل ویڈیوز کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری میں اس وقت ایک منٹ تک کی طویل ویڈیو شیئر کی جا سکتی ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ابتدائی طور پر 30 سیکنڈز تک کی ویڈیوز کو شیئر کیا جاتا تھا، بعد میں ایپلی کیشن نے دورانیہ بڑھا کر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ کردیا تھا۔
اب واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ درانیے کو بڑھا کر 90 سیکنڈز یعنی ڈیڑھ منٹ تک کیے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیٹس یا اسٹوری میں ڈیڑھ منٹ طویل ویڈیو کو شیئر کرنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔
طویل ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے دی گئی جب کہ دوسرے مرحلے میں اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔
زیادہ صارفین پر آزمائش کے بعد اسٹیٹس یا اسٹوری میں طویل ویڈیو کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا جائے گا اور امکان ہے کہ چند ماہ میں اسے متعارف کرادیا جائے گا۔