گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 26-2025 کی منظوری دیدی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی، جس کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے بل پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔
صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے 10 تا 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے اور 5 فیصد محصولات ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔