پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ

شائع June 30, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے رواں 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط ​​اور نچلے متوسط ​​طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر میں کمی یا اضافے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری نقل و حمل کی گاڑیوں، ٹرینوں، اور زرعی انجنوں، جیسے ٹرک، بس، ٹریکٹر، ٹیوب ویل اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے۔

خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے، ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں شاذ و نادر ہی کمی آتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ ہوگیا تو مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے اور جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2025
کارٹون : 6 جولائی 2025
OSZAR »