لوئر دیر میں کباڑ کے گودام میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کباڑ کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق خال مارکیٹ کباڑ کے گودام میں دھماکا نامعلوم چیز کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، تمام افراد کو آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔