ہانیہ عامر کی دولت اور کمائی سے متعلق بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

شائع June 24, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کے ٹریلر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ہانیہ عامر کے چرچے ہیں اور ان سے متعلق دلچسپ دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ایک طرف تو بھارتی میڈیا ہانیہ عامر کے خلاف زہر اگلتا دکھائی دے رہا ہے تو دوسری طرف ان کی خوبصورتی، پورے جنوبی ایشیا میں اس کی شہرت اور ادکاری کی تعریفیں بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

اسی طرح ان کی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کی کمائی اور دولت سے متعلق بھی حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ کے مطابق ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہے۔

ویب سائٹ نے اپنے قارئین کو بتایا کہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹس پورے خطے میں مقبول ہوتی ہیں، ان کے فالوورز پاکستان میں تمام شوبز شخصیات سے زیادہ ہیں۔

ساتھ ہی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر کا طرز زندگی انتہائی پرتعیش ہے، ان کا رہن سہن، لباس بھی شاندار مہنگا ہوتا ہے جب کہ ان کے پاس متعدد مہنگی ترین گاڑیاں ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر کے پاس آڈی کی ایک سے زائد مہنگی گاڑیاں ہیں جب کہ ان کی سالانہ کمائی بھی تقریبا 50 کروڑ روپے ہے۔

ویب سائٹ نے کسی بھی ذریعہ کا حوالہ دیے ہوئے بتایا کہ ہانیہ عامر شوبز کے کام سے سالانہ 43 کروڑ روپے کماتی ہیں جب کہ اشتہارات اور برانڈز کی کمائی الگ ہوتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر ٹی وی اسکرین کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور وہ ایک قسط میں کام کرنے کا معاوضہ 4 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔

اگرچہ ویب سائٹ نے ہانیہ عامر کی ممکنہ دولت اور کمائی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ نے ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025
OSZAR »