ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، سیکریٹری جنرل نیٹو

شائع June 23, 2025
مارک روٹے اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل نیٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں
— فائل فوٹو: اے ایف پی
مارک روٹے اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل نیٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے زور دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ جہاں تک ایران کے جوہری پروگرام پر نیٹو کے مؤقف کا تعلق ہے، اتحادیوں کا طویل عرصے سے اتفاق ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نیٹو کے 32 رکن ممالک کے منگل سے شروع ہونے والے اجلاس سے توجہ ہٹا دے گی۔

مارک روٹے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایران ’یوکرین کے خلاف روس کی جنگ‘ میں گہرائی سے ملوث ہے، اور ایرانی ڈرون یوکرین میں شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل نیٹو کے طور پر خدمات انجام دینے والے مارک روٹے ڈچ سیاستدان ہیں، 14 فروری 1967 کو پیدا ہونے والے مارک روٹے اس سے قبل 2010 سے 2024 تک نیدرلینڈز کے وزیر اعظم اور 2006 سے 2023 تک فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کے لیے عوامی پارٹی کے رہنما رہے۔

تقریباً 14 سالہ مدت کے ساتھ، روٹے نیدرلینڈز کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم کہلاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جولائی 2025
کارٹون : 8 جولائی 2025
OSZAR »