اسرائیل کا ایران پر تازہ فضائی حملہ، پرچین میں فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا

شائع June 23, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے تہران کے جنوب مشرقی علاقے پرچین میں فضائی حملہ کیا جس میں فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا جب کہ مغربی علاقے کرج میں بھی دھماکے سنے گئے۔

اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح تہران کے جنوب مشرق میں واقع بڑے فوجی کمپلیکس ’پرچین‘ پر حملہ کیا ہے، یہ فوجی کمپلیکس ایران کے حساس دفاعی اور میزائل پروگراموں سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔

اسرائیلی فضائی حملے ایران کے جنوب مشرقی علاقے پرچین میں کیے گئے ہیں جس کے بعد ایران کا ایئرڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

کرج میں فضائی دفاعی نظام فعال

اطلاعات کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں بھی ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکا ہے، اس علاقے میں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کیے جاتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مرکزی تہران میں بھی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں ’دشمن اہداف‘ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ مسلسل حملے ایران کی جوہری اور دفاعی صلاحیتوں کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ دکھائی دیتے ہیں جب کہ خطے میں کشیدگی کو خطرناک سطح پر لے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 جولائی 2025
کارٹون : 9 جولائی 2025
OSZAR »