امریکی حملوں کے باوجود ایران کا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، ایران

شائع June 23, 2025
— فوٹو: ایرانی میڈیا
— فوٹو: ایرانی میڈیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو متاثر نہیں کرسکتے، ایران کا افزودہ یورینیم محفوظ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس نہ صرف مکمل صلاحیت موجود ہے بلکہ جوابی کارروائی کے لیے سیاسی عزم بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ممکن نہیں، ہمارے پاس اس میدان میں مہارت، مواد اور ارادہ تینوں موجود ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فضائی حملوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے خطے میں کشیدگی نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اہم جوہری تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ جوہری تنصیبات تباہ بھی کر دی جائیں، کھیل ختم نہیں ہوتا، افزودہ مواد، مقامی علم اور سیاسی عزم برقرار ہیں۔

شمخانی نے مزید کہا کہ سیاسی اور عملی برتری اب اُس فریق کے پاس ہے جو دانشمندی سے کام لیتا ہے اور اندھی بمباری سے گریز کرتا ہے۔ حیران کن اقدامات جاری رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025
OSZAR »