فرانس میں شادی کی تقریب پر فائرنگ، دلہن ہلاک

شائع June 23, 2025
— فوٹو: فرانسیسی میڈیا
— فوٹو: فرانسیسی میڈیا

جنوب مشرقی فرانس کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح شادی کی تقریب پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دلہن ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانس میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات کو 2 بجکر 30 یعنی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، دلہا اور دلہن جب تقریب سے روانہ ہو رہے تھے تو چند نقاب پوش حملہ آوروں نے ان کا راستہ روکا اور فائرنگ کر دی۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دلہن موقع پر ہلاک ہو گئی جب کہ دلہا اور دلہن نے خود کو بچانے کے لیے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو اس دوران ایک حملہ آور ان کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے تقریباً 100 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جن میں ذاتی دشمنی یا بدلہ لینے کا امکان بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2025
کارٹون : 4 جولائی 2025
OSZAR »