امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے، ایران

شائع June 22, 2025
فائل فوٹو: اکنامک ٹائمز
فائل فوٹو: اکنامک ٹائمز

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نےکہا ہے کہ امریکی حملوں کے باوجود ایران کا افزودہ یورینیم برقرار ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ کلیدی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کے باوجود ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے۔

سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر جوہری تنصیبات تباہ بھی ہو جائیں تو بھی کھیل ختم نہیں ہوتا، افزودہ مواد، مقامی معلومات اور سیاسی ارادہ باقی رہتا ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’ سیاسی اور عملی پہل اب اس فریق کے پاس ہے جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے حملوں سے گریز کرتا ہے۔’

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025
OSZAR »