پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

شائع June 22, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

بھارتی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ان مسلح افراد کو پناہ دی جنہوں نے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کرکے انہیں قتل کیا تھا۔

بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں مشتبہ افراد پہلگام کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں دو ماہ قبل مسلح افراد نے 26 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

این آئی اے کے ایک بیان کے مطابق’ ان دونوں افراد نے دہشت گردوں کو خوراک، پناہ اور دیگر لاجسٹک سہولیات فراہم کیں، جنہوں نے سیاحوں کو قتل کیا تھا۔’

ایجنسی نے ان دونوں افراد کی شناخت پرویز احمد جوتھر اور بشیر احمد جوتھر کے طور پر کی، اور دعویٰ کیا کہ اس جوڑی نے ’ اس حملے میں ملوث تین مسلح دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔’

واضح رہے کہ نئی دہلی نے پاکستان پر اس حملے کی پشت پناہی کا الزام لگایا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت عوام کے سامنے نہیں پیش کیے جبکہ اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

22 اپریل کو ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سفارتی سطح پر جوابی اقدامات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان چار روز جنگ ہوئی جس میں فضائی حملے اور میزائل استعمال کیے گئے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر اس جنگ میں برتری حاصل کرلی تھی، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت پر دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025
OSZAR »