کراچی : ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق
کراچی میں ہاکس بے منوڑہ روڈ کے ساحل پر تین افراد ڈوب گئے، ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، دوسرے کو بچا لیا گیا جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہاکس بے منوڑہ روڈ کے ساحل پر نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک شخص کو بچالیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاش اور بے ہوش شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔