اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

شائع June 3, 2025
فائل فوٹو: کینوا
فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسیچینج میں آج تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1573 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 1.32 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے۔

1573 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ ٹریڈنگ کے دن یہ ایک لاکھ 18 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 57 کروڑ 81 لاکھ 63 ہزار 611 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 49 کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار 20 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

شیئرز کی مالیت 26 ارب 82 کروڑ ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ کاروبار کے روز یہ حجم 23 ارب 45 کروڑ روپے تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کل 467 کمپنیوں نے اپنے شیئرز کا لین دین کیا، جن میں سے 232 کمپنیوں کے شیئرز کے نرخوں میں اضافہ اور 187 کے شیئرز کے نرخ گر گئے جبکہ 48 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025
OSZAR »