مٹیاری:منی ٹرک الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
سندھ کے ضلع مٹیاری میں ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک الٹنےسے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملتان میں موٹروے ایم فائیو پر شجاع آباد کے قریب بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔۔تمام مسافر محفوظ رہے۔۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹ شاہ کے قریب ٹنڈوآدم لنک روڈ پر منی ٹرک کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گی تاہم دوران علاج تینوں افراد دم توڑ گئے۔
ملتان میں شجاع آباد کے قریب موٹروے ایم فائیو پر مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم موٹروے پولیس نے جلتی بس سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا، بس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، کراچی سے بونیر جانے والی بس میں 47 مسافر سوار تھے۔