• KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:31am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:21am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:31am Sunrise 5:04am
  • ISB: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am

کراچی: سگے بیٹوں کے ہاتھوں باپ کا لرزہ خیز قتل، بوری بند لاش لے جانے والے بیٹے گرفتار

شائع May 14, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سگے بیٹوں کے ہاتھوں باپ کے لرزہ خیز قتل نے معاشرتی اقدار، خاندانی رشتوں اور انسانیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے، پولیس نے بیٹوں کو بوری بند لاش لے جاتے ہوئے پکڑلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں سگے بیٹوں کی اپنے باپ کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے گھر سے باہر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں بیٹے بوری میں بند باپ کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر مدرسے کی راہداری میں لائے، بات چیت کے بعد ایک بیٹے نے مرکزی گیٹ کھول کر باہر کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں، اشارے پر 2 بیٹے موٹر سائیکل گیٹ سے باہر لے گئے اور تیسرا بیٹا بھی گیٹ بند کرکے باہر نکل گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے دو بیٹے لاش کو ٹھکانے لگانے لے جارہے تھے، راستے میں انہیں روک کر بوری کھولی تو لاش ملی جس پر مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی، جو پیشے کے لحاظ سے حکیم اور میرپور خاص کا رہائشی تھا، خاور انجم کراچی میں اپنے دو بیٹوں، ابراہیم اور افضل کے ساتھ مدرسہ ذکریا خیریا میں ایک کمرے میں مقیم تھا۔

تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ خاور انجم کو اسی کے سگے بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ان سنگدل بیٹوں نے اس کی لاش کو بوری میں بند کیا اور موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے کے لیے روانہ ہوئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے ،قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 مئی 2025
کارٹون : 17 مئی 2025
OSZAR »