• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:52pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:52pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm

بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کا شاندار خراج تحسین

شائع May 14, 2025
— فوٹو: مسلم انسٹیٹیوٹ / سوشل میڈیا
— فوٹو: مسلم انسٹیٹیوٹ / سوشل میڈیا

مسلم انسٹیٹیوٹ نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنادیا۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ادارے کی جانب سے دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، جہاں ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران، ’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی جب کہ شرکا نے چین، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن مودی کو بھی پیغام ہے ہم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے انٹیلیجنس ناکامی چھپانے اور اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے اوپر جنگ کو مسلط کرنا چاہا جس میں مودی نے مساجد پر حملے کیے معصوم شہریوں کو بچوں کو شہید کیا یہ آر ایس ایس ذہنیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا اور بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے بلکہ کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا۔

صاحبزادہ سلطان احمد علی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کو بی جے پی، آر ایس ایس سے اور شیو سینا سے خطرہ ہے، جب تک غنڈے ہندوستان کے اقتدار پر قابض ہیں پورا ساؤتھ ایشیا سے سلگتا رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 مئی 2025
کارٹون : 21 مئی 2025
OSZAR »