لاہور: ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں غنڈی میرخان خیل میں عمر آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔