• KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am
  • KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am

پاک - بھارت جنگ بندی: شوبز شخصیات کا خیر مقدم، وطن سے محبت کا عزم

شائع May 10, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز شخصیات نے امریکی ثالثی سے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت نے 10 مئی کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد فوری اور مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

دونوں ممالک کے جنگ بندی کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے۔

دونوں ممالک میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات نے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت آئندہ جارحیت کرنے کی جرئت نہ کرے۔

سجل علی نے سیز فائر کو مشکل کی گھڑی میں امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر ہر انسان اپنے ہی ملک کی طرف کھڑا ہوتا ہے لیکن جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، سیز فائر امید کی کرن ہے۔

ان کی طرح اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کا پتا لگانا باقی ہے اور مذکورہ حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایمن خان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر اظہار اطمینان کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی سیز فائر پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں ایسے ہی امن قائم رہے گا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی جنگ بندی کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا اور لکھا کہ ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، انہوں نے سیز فائر کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 11 مئی 2025
کارٹون : 10 مئی 2025
OSZAR »