• KHI: Asr 5:08pm Maghrib 7:08pm
  • LHR: Asr 4:48pm Maghrib 6:50pm
  • ISB: Asr 4:57pm Maghrib 6:59pm
  • KHI: Asr 5:08pm Maghrib 7:08pm
  • LHR: Asr 4:48pm Maghrib 6:50pm
  • ISB: Asr 4:57pm Maghrib 6:59pm

پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کیلئے بند

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک تمام پروازوں کے لیے بند کردی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل دوپہر 12 بجے تک فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔

اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بیان میں مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

اس سے قبل، ترجمان ایئر پورٹ اتھارٹی سیف اللہ خان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر فی الحال کوئی آپریشن معطل نہیں کیا گیا اور پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

تاہم، بھارت کی جانب سے پاکستان کے 3 ایئربیسز پر حملوں کی کوشش کے بعد کل تک کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز نور خان، مرید اور شورکوٹ پر میزائل داغے تھے جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025
OSZAR »