• KHI: Maghrib 7:07pm Isha 8:31pm
  • LHR: Maghrib 6:49pm Isha 8:21pm
  • ISB: Maghrib 6:59pm Isha 8:34pm
  • KHI: Maghrib 7:07pm Isha 8:31pm
  • LHR: Maghrib 6:49pm Isha 8:21pm
  • ISB: Maghrib 6:59pm Isha 8:34pm

بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

شائع May 9, 2025
—ٖفائل فوٹو :
—ٖفائل فوٹو :

بھارت کی سائبر دہشتگردی پرپاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کر دیا اور 4 بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے ’آپریشن سالار‘ کےنام سے سائبر مہم کا اعلان کر دیا، مہم کے تحت بھارتی آن لائن انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دہشت گرد بھارت کی 4 اہم ویب سائٹس ہیک کرکے ڈیٹا حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ وزارت اقتصادی امور کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا تھا۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دوران ’ایکس‘ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 مئی 2025
کارٹون : 9 مئی 2025
OSZAR »