• KHI: Maghrib 7:06pm Isha 8:30pm
  • LHR: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • ISB: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • KHI: Maghrib 7:06pm Isha 8:30pm
  • LHR: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • ISB: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm

پاک فوج نے تازہ کارروائیوں میں بھارت کے مزید 48 ڈرون تباہ کر دیے، دشمن کو خطیر مالی نقصان

شائع May 9, 2025
جمعرات کے روز بھی پاک فوج نے 29 ڈرون گرائے تھے — فائل فوٹو
جمعرات کے روز بھی پاک فوج نے 29 ڈرون گرائے تھے — فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی اور مختلف ٹیکنالوجی کے ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی شروع ہوگیا، پاک فوج نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں اب تک بھارت کو خطیر مالی نقصان ہوچکا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا ہے، کل سے اب تک دشمن کے 77 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی تباہی سے بھارت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوچکا، اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے، اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز بھی گرائے تھے، ایک طیارے کی مالیت کئی کروڑ ڈالر تھی۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کرلیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہوتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہیروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے جمعرات کے روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرون مار گرائے تھے۔

ڈان نیوز کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا تھا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 3 ڈرونز، راولپنڈی میں 3 ڈرونز، گوجرانوالہ میں 2 بھارتی ڈرونز ، شیخوپورہ کےگاؤں باہومان، چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں بھی ڈرون گرایا گیا تھا، بہاولپور کے قریب چولستان میں بھارتی ڈرون بھی گرایا گیا۔

اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کے دوران ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا، نارووال میں شہریوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کر پکڑلیا، فورسز نے دیگر سرحدی مقامات پر بھی اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 10 مئی 2025
کارٹون : 9 مئی 2025
OSZAR »