• KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am
  • LHR: Fajr 3:37am Sunrise 5:09am
  • ISB: Fajr 3:35am Sunrise 5:10am
  • KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:50am
  • LHR: Fajr 3:37am Sunrise 5:09am
  • ISB: Fajr 3:35am Sunrise 5:10am

بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور

شائع May 7, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی نے بھارتی جارحیت اور بے گناہ شہریوں پر حملے کے خلاف مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 43 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں بھارتی بزدلانہ حملے کے خلاف ایوان میں مشترکہ مذمتی قرار داد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت نے جارحیت کی ہے ،عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، افواج پاکستان اور عوام ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اکبر کہنے والوں نے بھارتی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں بھارت نے معصوم لوگوں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دیگر اراکین نے بھی خطاب کے دوران بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا، اراکین اسمبلی نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

اراکین نے کہا کہ مودی جنگی جنون میں آپے سے باہر ہورہا ہے، افواج پاکستان نے بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا، بھارتی طیارے رافیل اور ڈرونز گرانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اراکین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

ایوان میں مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9 مئی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 10 مئی 2025
کارٹون : 9 مئی 2025
OSZAR »