• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm

پہلگام واقعے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت کو پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانی تھی، نادیہ خان

شائع May 1, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بھارت کو بہانا بنا کر پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانی تھی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ’اے آر وائے‘ کے اسپورٹس شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ تو کئی سال سے بھارتی سازش کے خلاف بولتی آ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن اب وہ کچھ بھارت کے خلاف بول دیتی ہیں تو بھارتیوں کو تکلیف ہونے لگتی ہے لیکن وہ سچ بولنے سے خاموش نہیں ہوں گی۔

نادیہ خان کے مطابق انہوں نے یہ بات پہلے بھی کہی ہے کہ پہلگام حملے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بھارت کو پاکستانی ڈراموں پر اپنے ملک میں پابندی لگانی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ایسا ہی ہوا، بھارت نے اپنے ملک میں پاکستان کے ڈرامے بند کردیے۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت سے بہت تکلیف ہوتی ہے، کیوں کہ پاکستانی ڈراموں کو وہاں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

نادیہ خان نے سوال اٹھایا کہ کشیدگی میں انٹرٹینمنٹ کون بند کرتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسی سچی باتیں کرتی ہیں تو پھر لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ان کی باتیں سچ بھی ثابت ہوتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر ہانیہ عامر اور فواد خان جیسے اداکاروں کو پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے پانچ منٹ بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا، بہت ساری پابندیاں لگانا شروع کردیں اور دوسری طرف فواد خان اور ہانیہ عامر نے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

نادیہ خان نے کہا کہ پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو بھارتی حکومت سے سوال کرنا چاہیے تھا کہ ان کے الزامات کے ثبوت کہاں ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025
OSZAR »