بھارت عالمی تنہائی کا شکار، مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی، عالمی میڈیا
مودی سرکار کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کر کے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی، متعدد ممالک نے پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا، پاکستان کو چین اور ترکی کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہی، بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا کھل کر اعلان کیا، ترکیہ نے پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کی، جب کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا، امریکی مداخلت سے بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا۔
امریکا نے جنگ بندی کا حکم نامہ جاری کیا، جب کہ بھارت لاعلم رہا۔
بی بی سی کے مطابق بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشت گردی کا ذکر تک نہیں کیا، مودی حکومت کو زوردار سفارتی جھٹکا لگا ہے اور بھارت کا بیانیہ مسترد ہوگیا۔
عالمی رہنماؤں کا فوکس دہشت گردی نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنا تھا۔
امریکا کے پاکستان کے ساتھ یکساں سلوک نے بھارت کی ڈی ہائفینیٹ پالیسی کو دفن کر دیا، عالمی سطح پر کشمیر کو پھر مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنے کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔